عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پتھراﺅ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی چیلنج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر پتھراﺅ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی چیلنج کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پتھراﺅ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ ہمارے خلاف سینکڑوں کیسز بنائے گئے ،ہمارا مطالبہ ہے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ۔