انٹر بینک میں ڈالر مزید گر گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ڈالر مزید گر گیا، انٹر بینک ریٹ میں 66 پیسے کمی آئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کا 66 پیسے کمی کے ساتھ 284 روپے 25 پیسے پر لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کو متحدہ عرب امارات نےایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔