چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف ریفرنس دائر

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف ریفرنس دائر
چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف ریفرنس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 ججز کے خلاف ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور 9 کو بنیاد بنایا گیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ 8 ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر بطور فریق شامل ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک کو بھی بطور فریق شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی ریفرنس میں شامل ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کو سماعت کیلئے مقرر کے اختیارات سے تجاوز کیا، انہوں نے پارلیمنٹ بل کی سماعت کیلئے غیر آئینی طور پر 8 رکنی بینچ تشکیل دیا۔ چیف جسٹس سماعت کیلئے بینچ کی خود سربراہی کر کے مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔

مزید :

قومی -