پروفیسر محمد معین کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا 6 مریضوں کی آنکھوں میں قرنیہ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ
لاہور(پ ر)پروفیسر محمد معین، پرنسپل، کالج آف آفتھلمالوجی، میو ہسپتال لاہور، کی سربراہی میں ماہرین امراض چشم نے 6 مریضوں کی آنکھوں میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ کیا۔ قرنیہ کی پیوندکاری کے بعد مریضوں نے اظہار تشکر کیا کہ ان کی آنکھوں کو کھوئی ہوئی بینائی حاصل ہو گئی۔ قرنیہ ٹرنسپلانٹ ایک پیچیدہ طریقہ کار ہے اور اس کیلئے میو ہسپتال کی شعبہ امراض چشم میں تجربہ کار ماہرین اور سہولیات میسر ہیں۔ پروفیسر محمد معین مستقبل قریب میں قرنیہ بینک کو مزید منظم اور اس میں جدید سہولیات کی فراہمی کا عزم بھی رکھتے ہیں۔ یاد رہے ! قرنیہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کے تعاون سے بطور عطیہ بھیجے گئے ہیں۔