ڈرامہ سیریل " تیرے بن" کا جادو شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا
کراچی(ویب ڈیسک )پاکستانی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل " تیرے بن" کا جادو رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا، سیاسی رہنما نے مداح ہونے کا اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ڈرامہ سیریل "تیرے بن" کی حالیہ قسط سے ایک سین فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی مداح ہونے کا اعتراف کیا۔انہوں نے ڈرامہ سیریل "تیرے بن" کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ "جب کمبل والا سین آپ کو 10 ملین ویوز دلا دے"۔
انہوں نے اس ڈرامے اور اداکاروں کی مداح ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ "فین مومنٹ"۔
واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے ڈرامہ سیریل "تیرے بن" میں اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔