نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی اوپننگ میں کوئی تبدیلی ہوگی یا نہیں ؟ بابراعظم نے اہم بیان جاری کر دیا 

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی اوپننگ میں کوئی تبدیلی ہوگی یا ...
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی اوپننگ میں کوئی تبدیلی ہوگی یا نہیں ؟ بابراعظم نے اہم بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچوں میں وہ محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزمیں تجربات کرنے کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ ان کا اوپننگ پیئر برقرار رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ہم بعد میں کریں گے کہ نچلے نمبروں پر کون سا کھلاڑی بیٹنگ آرڈر میں کس پوزیشن کے لیے موزوں رہے گا۔صائم ایوب اور محمد حارث کی مڈل آرڈر بیٹرز میں شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی اپنی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں فکرمند نہیں ہیں، اورضرورت کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -