”کیا حکومت توہین عدالت کرےگی“ صحافیوں کے سوال پر اٹارنی جنرل نے کیا جواب دیا، جانیے

”کیا حکومت توہین عدالت کرےگی“ صحافیوں کے سوال پر اٹارنی جنرل نے کیا جواب ...
”کیا حکومت توہین عدالت کرےگی“ صحافیوں کے سوال پر اٹارنی جنرل نے کیا جواب دیا، جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پنجاب میں عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کیس کی ان چیمبرسماعت کے بعد صحافیوں کے سوال ”کیا حکومت توہین عدالت کرے گی “کا جواب دیتے ہوئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہاکہ کس چیز کی توہین عدالت ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق منصور عثمان اعوان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت نے کابینہ سے قانون پاس کروایا ہے ،فنڈز کے معاملے پر حکومتی موقف سے عدالت کو آگاہ کیا، پارلیمنٹ نے فنڈز دینے کی اجازت نہیں دی ،اٹارنی جنرل کا مزید کہناتھا کہ دیگر اداروں نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا،فیڈرل کونسولیڈیٹڈفنڈز قومی اسمبلی کی منظوری سے پیسہ جاری ہوتا ہے،حکومت کو بھی ہدایات جاری کرنے کیلئے قومی اسمبلی کی منظوری درکار ہے ۔