مونس الٰہی کے قریبی دوست اور مبینہ فرنٹ مین گرفتار ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

مونس الٰہی کے قریبی دوست اور مبینہ فرنٹ مین گرفتار ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 
مونس الٰہی کے قریبی دوست اور مبینہ فرنٹ مین گرفتار ، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی کرپشن پنجاب نے مونس الٰہی کے دوست اور مبینہ فرنٹ مین زبیر خان کو گرفتار کر لیاہے ۔اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی ، مونس الٰہی محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔
ایل ڈبلیو ایم سی میں غیر ملکی کمپنیوں کو ادائیگی کا معاملہ ہے ، جس پر اینٹی کرپشن پنجاب کا کہناہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی اور ان کے مبینہ فرنٹ مین زبیر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں دو ارب 90 کروڑ کی ادائیگی غیر قانونی طور پر کی گئی اور کروڑوں روپے بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے ۔ جس پر مبینہ فرنٹ مین زبیر خان کو حراست میں لیا گیاہے جن سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔باقی دیگر نامزد ملزمان میں چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی گرفتاری روکنے کیلئے عدالت سے 27 اپریل تک عبور ی ضمانت حاصل کر رکھی ہے، محمد خان بھٹی پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ مونس الٰہی ملک سے باہر ہیں ۔

مزید :

قومی -