مقدمات اور کارکنوں کا اغواء ، یہ تمام حرکتیں عوام کو عمران خان سے دور کرنے کیلیے ہیں ، سینیٹر اعجاز چوہدری

مقدمات اور کارکنوں کا اغواء ، یہ تمام حرکتیں عوام کو عمران خان سے دور کرنے ...
مقدمات اور کارکنوں کا اغواء ، یہ تمام حرکتیں عوام کو عمران خان سے دور کرنے کیلیے ہیں ، سینیٹر اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا  ہےکہ تحریک انصاف کے کارکن افتخار گھمن کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے۔ اسطرح علی امین گنڈاپور جن کی ضمانتیں ہو چکی ہیں انہیں مختلف عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف پر 144 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ہزاروں کارکنوں پر مقدمات درج ہو چکے اور سینکڑوں کارکن اب بھی جیلوں میں ہیں۔ یہ تمام حرکتیں عوام کو عمران خان سے دور کرنے کیلئے ہیں۔ تمام فسطائیت کے باوجود لوگوں کی عمران خان سے محبت بڑھ رہی ہے۔وہ   میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

لاہور پریس کلب کے باہر  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما اکمل خان باری  نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہی اس ملک کو یکجا کرسکتا ہے۔ سپریم  کورٹ 90 روز میں انتخابات کا کہہ چکی ہے۔ اگر آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو ایک جملے پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے تو وفاقی حکومت پر توہین عدالت کیوں نہیں لگ سکتی؟ اس حکومت کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہے اور یہی آئینی حیثیت ہے۔ مہنگائی  نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔