پنجاب میں مستحق طبقات کیلئے 5ارب 80کروڑ روپے کا تخمینہ بجٹ منظور، غریب افراد کے مفت علاج اور طلباء کے وظائف کیلیے کتنی رقم رکھی گئی ؟ جانیے

پنجاب میں مستحق طبقات کیلئے 5ارب 80کروڑ روپے کا تخمینہ بجٹ منظور، غریب افراد ...
 پنجاب میں مستحق طبقات کیلئے 5ارب 80کروڑ روپے کا تخمینہ بجٹ منظور، غریب افراد کے مفت علاج اور طلباء کے وظائف کیلیے کتنی رقم رکھی گئی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب میں مستحق طبقات کیلئے 5ارب 80کروڑ روپے کا تخمینہ بجٹ منظور کر لیا گیا ہے، پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کا 26 واں اجلاس میا ں ابرار احمد  سیکر ٹر ی زکوٰۃ وعشر حکومت پنجاب کی زیر صدارت ہوا جس میں ظہور حسین سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجابِ، مولانا محمد یوسف خاں، ڈاکٹر ممتاز اختر فاضل ممبران پنجاب زکوٰۃ وعشرکونسل اور مختلف صوبائی محکمہ جات کے نمائندگان کے علاوہ رانا محمد سجاد بابر ایڈمنسٹریٹر زکوٰٰۃ وعشرپنجاب نے شرکت کی۔ اجلاس میں زکوٰۃ بجٹ برائے سال 2022 -23  کے لئے 05 ارب 80 کروڑروپے کے تخمینہ کی منظوری دی گئی۔ کونسل نے گزارہ الاؤنس کی مد میں 03ارب19کروڑ روپے، نابینا افراد کے لئے گزارہ الاؤنس کی مد میں 20 کروڑ 30لاکھ روپے،جزام کے مریضوں کو گزارہ الا ؤ نس کی فراہمی کے لئے  12 لا کھ روپے، صوبائی، ضلع و تحصیل کی سطح کے ہسپتالوں میں غریب اور نادار افراد کے مفت علاج و معالجے کے لئے 46کروڑ 20 لاکھ روپے، مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے 14کروڑ 50لاکھ روپے،دینی مدارس کے مستحق طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کے لئے 18 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ تعلیمی وظائف فنی کی مد میں 79 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تاکہ مستحق طلباء و طالبات ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں مفت فنی تربیت حاصل کر سکیں۔ علاوہ ازیں شادی گرانٹ کی مد میں 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی  بھی منظوری دی۔