سپریم کورٹ کا فنڈز جاری کرنے کا حکم، قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈز جاری کرنے کے حکم کے تناظر میں ہنگامی اجلاس آج شام طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اپریل کو طلب کیا گیا تھا تاہم سپیکر راجا پرویز اشرف نے شیڈول تبدیل کرتے ہوئے آج شام 5 بجے بلا لیا ہے جس کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔