ایشیاء کپ میں بھارت کی آمدکا معاملہ ، جاوید میانداد بھی بول پڑے ، بھارتی بورڈ کو وعدہ یاد دلا دیا

ایشیاء کپ میں بھارت کی آمدکا معاملہ ، جاوید میانداد بھی بول پڑے ، بھارتی ...
ایشیاء کپ میں بھارت کی آمدکا معاملہ ، جاوید میانداد بھی بول پڑے ، بھارتی بورڈ کو وعدہ یاد دلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیاء کپ میں بھارت کی  آمدکا معاملہ ، جاوید میانداد بھی بول پڑے  اوربھارتی کرکٹ  بورڈ کو ان کا ماضی میں کیا گیا  وعدہ یاد دلا دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ جاوید میانداد نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 50 اوور کے ایشیاءکپ کیلئے پاکستان آئیں۔ سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، موت جب کہیں اور جہاں لکھی ہے آئے گی۔  ایشیاءکپ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے صاف انکار نے ٹورنامنٹ کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، سال 2012-13 میں ہماری ٹیم خراب حالات کے باوجود بھارت گئی تھی لیکن اسکے بعد بھارت نے اپنا وعدہ آج تک پورا نہیں کیا ۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا اب بھارتی ٹیم کو ایشیاءکپ کے لئے پاکستان ضرور آکر کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ کرکٹ کے معاملات مزید آگے بڑھ سکیں۔