محمد عامر 31 برس کے ہوگئے 

محمد عامر 31 برس کے ہوگئے 
محمد عامر 31 برس کے ہوگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر 31 برس کے ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بائیں ہاتھ کے پیسر کو  سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی۔ محمد عامر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 259شکار کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ آئی سی سی ٹی20 کی فاتح ٹیم جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت میں بھی انکا اہم کردار تھا۔

محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ ان دنوں لیگز کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔