کپتان بابراعظم آج ٹی 20 میچز کی سنچری مکمل کریں گے
ٍلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20میچوں کی سیزیرکا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی ٹام لیتھم کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کیویز کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم آج ٹی 20 میچز کی سنچری مکمل کریں گے ،بابراعظم سے پہلے شعیب ملک اور محمد حفیظ 100 میچز کھیل چکے ہیں،بابراعظم ابتک 99 ٹی 20 میچز میں 3 ہزار355 رنز بنا چکے ہیں۔