امریکہ میں ڈیری فارم پر دھماکہ، 18 ہزار مویشی ہلاک

امریکہ میں ڈیری فارم پر دھماکہ، 18 ہزار مویشی ہلاک
امریکہ میں ڈیری فارم پر دھماکہ، 18 ہزار مویشی ہلاک
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں ایک 'خوفناک' دھماکے اور آگ لگنے سے تقریباً 18 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے، واقعے میں ایک مزدور زخمی ہوا ہے۔ 

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹیکساس کے ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے ایک بیان میں کہا کہ 'یہ ٹیکساس کی تاریخ میں مویشیوں کے لیے سب سے مہلک آتشزدگی کا واقعہ تھا،  تحقیقات  اور صفائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔' پیر کی رات ٹیکساس پین ہینڈل میں ڈمٹ قصبے کے قریب ساؤتھ فورک ڈیری فارمز میں دھماکہ  ہوا اور آگ پھیل گئی۔

کاسٹرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے فیس بک پر کہا کہ فائر فائٹرز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور 'اس بات کا تعین کیا کہ ایک شخص اندر پھنسا ہوا ہے'۔ اس میں کہا گیا کہ اس شخص کو بچایا گیا اور اسے لببک کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ ملر نے کہا کہ دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا 'ایک بار جب ہم اس سانحے کی وجہ اور حقائق جان لیں گے، تو ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عوام کو پوری طرح سے آگاہ کیا جائے  تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔'