خواجہ سراؤں سے بیہودہ سوال پوچھنے والے 12 یو ٹیوبرزگرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے خواجہ سراؤں سے بیہودہ سوال پوچھنے والے 12 یو ٹیوبرز کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ 4 یو ٹیوبرز فرار ہوگئے ہیں۔
لاہور کے تھانہ داتا دربار میں درج ہونیوالے مقدمے کے مطابق 16 یو ٹیوبرز نے خواجہ سراؤں سے بیہودہ سوال پوچھے جبکہ منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
مقدمہ میں الزام عائد کی کیا گیا ہے کہ یوٹیوبرزنے خواجہ سراؤں سے موبائل فونز اور نقدی بھی چھین لی ہے۔
مقدمہ این جی او ’’دوستانہ میل ہیلتھ سوسائٹی‘‘ کے نمائندہ محسن جمشید عرف ماہم کی جانب سے درج کروایا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ، جلد ہی چاروں کو گرفتا رکرلیا جائے گا۔