معروف فٹبالر کی سابقہ اہلیہ کاآدھی جائیداد ہتھیانے کا خواب چکنا چور ہو گیا
رباط(ڈیلی پاکستان آن لائن)مراکش کے سینٹر فارورڈ فٹبالر اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ حبہ ابوک کی طلاق کے بعد شوہر کی ملکیت کا آدھا حصہ ہتھیانے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ حبہ ابوک نے عدالت میں طلاق کیلئے داخل کی گئی درخواست میں شوہر کی ملکیت سے نصف حصے کا مطالبہ کیا تھا تاہم جائداد حاصل کرنے کا ان کا خواب چکنا چور ہو گیا کیونکہ مراکشی فٹبالر کے نام پر کوئی ملکیت نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق اشرف حکیمی کا شمار سب سے زیادہ کمانے والے 6 افریقی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کی ہفتہ وار آمدنی دو لاکھ پندرہ ہزار ڈالرز کے قریب ہے جبکہ ان کی تمام ملکیت اور تنخواہ کی بینیفشری ان کی والدہ ہیں۔
واضح رہے کہ مراکشی فٹبالر اس وقت 24 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں ابتدائی پولیس تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔حکیمی کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آنے سے قبل ہی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی تاہم وہ ہمیشہ ہی متاثرہ خواتین ساتھ دیں گی۔یاد رہے کہ مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی اور ان کی سابق اہلیہ کا تعلق تیونسی نژاد ہسپانوی خاندانوں سے تھا اور دونوں نے دو سالہ دوستی کے بعد 2020 میں شادی کرلی تھی۔