تربت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(آئی این پی)بلوچستان میں تربت کے علاقے گشکور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق گشکور میں آپریشن دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کیاگیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے لیے دہشتگردوں کے فرار ہونے والے راستوں کو ناکہ لگا کر بند کیا گیا، مسلسل نگرانی اور انٹیلی جنس کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتا لگایا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
دہشتگرد ہلاک