ایران کروز میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکا

ایران کروز میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکا
ایران کروز میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر حملہ کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کرلیے ہیں اور وہ سفارتخانے میں اپنے ہلاک ہونے والے نمائندوں کابدلہ لے سکتا ہے۔امریکی اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلیے 10 سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے ہیں۔صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، ہم اسرائیل کے دفاع سے واقف ہیں اور اسکی حمایت کریں گے، ایران کو اسکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔