ایران نے اسرائیل کے بعد ایک اور ملک کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا اشارہ دیدیا

ایران نے اسرائیل کے بعد ایک اور ملک کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا اشارہ دیدیا
 ایران نے اسرائیل کے بعد ایک اور ملک کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا اشارہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ویب ڈیسک)  ایران نے اسرائیل پر حملوں کے بعد اردن کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی اشارہ دے دیا۔

 ایران نے اردن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے کیونکہ ایران کے متعدد ڈرونز کو اردن کے طیاروں نے تباہ کیا تھا۔ایرانی پاسدران انقلاب نے امریکا کو بھی اسرائیل کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے مفادات کو نقصان نہ پہنچائے۔

ادھر  ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ سے نکل گئے، غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں ہیں۔

 خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔