اسرائیل کا غزہ جنگ پوری طاقت سے جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ جنگ پوری طاقت سے جاری رکھنے کا اعلان
اسرائیل کا غزہ جنگ پوری طاقت سے جاری رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد  نے وزیراعظم کے دفتر کے ذریعے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ پوری طاقت سے جاری رکھے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موساد کا بیان میں کہنا ہے کہ حماس نے ثالث کی پیش کردہ تجویز کو مسترد کردیا ہے۔موساد کا کہنا ہے کہ غزہ سے 133 مغویوں کی فوری واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار 634 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔