ایران کے حملے کے بعد اردن لبنان اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھول دیں 

ایران کے حملے کے بعد اردن لبنان اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھول دیں 
ایران کے حملے کے بعد اردن لبنان اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھول دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )اردن، لبنان اور عراق نے اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد فضائی حدود کھول دیں۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملے کے باعث اردن کی فضائی حدود 12 گھنٹے بند رہی،علاوہ ازیں اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا۔

اسرائیل ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق تل ابیب میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں۔اردن کے حکام نے کہا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔