عدالت کا کراچی میں چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا حکم

عدالت کا کراچی میں چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے دکانداروں کیخلاف ...
عدالت کا کراچی میں چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سٹریٹ کرائم کے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکرنے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرمنلز اور چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم عمران اور چھینے گئے موبائل فون کا کاروبار کرنے والے ملزم عبید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں محض 19 سٹریٹ کرمنلز کو سزائیں ہوسکیں جو جرائم کی شرح کے لحاظ سے کافی نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ ایک طرف سٹریٹ کرمنلز معمولی مزاحمت پر معصوم شہریوں کی جان لے لیتے ہیں اور دوسری جانب چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے جرائم پیشہ عناصر کو بچا رہے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ سٹریٹ کرمنلز اور چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے دکان داروں کے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔