ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس کب طلب کر لیا گیا ؟ جانیے 

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس کب طلب کر لیا گیا ...
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس کب طلب کر لیا گیا ؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے اسرائیل پرحملےکے بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کےمطابق رات 1 بجےہوگا۔اسرائیل نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھےگئے خط میں کہا کہ  ایران کاحملہ عالمی امن،سیکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ ہے،ایران نے جوابی خط میں کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ہفتے اور  اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی حملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست کی تھی۔

اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نےجنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔