ایران اسرائیل کشیدگی ، چین کا بیان بھی آ گیا

ایران اسرائیل کشیدگی ، چین کا بیان بھی آ گیا
ایران اسرائیل کشیدگی ، چین کا بیان بھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران اسرائیلی کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کی وجہ غزہ تنازع ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اسرائیل حماس سیز فائر کے لیے قرار داد پر فوری عمل کیا جائے۔چین کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین مزید کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق چین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے پیدا کشیدگی پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔