ذوالفقار علی بھٹو کی45 ویں برسی کا ملتوی شدہ جلسہ آج ،کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری

ذوالفقار علی بھٹو کی45 ویں برسی کا ملتوی شدہ جلسہ آج ،کارکنوں کی گڑھی خدا بخش ...
ذوالفقار علی بھٹو کی45 ویں برسی کا ملتوی شدہ جلسہ آج ،کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جا رہی ہے۔ 
روزنامہ" جنگ" کے مطابق برسی پر ملک بھر سے کارکن اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا تھا۔مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش میں آج  شام 6 بجے ہو گا، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
پولیس اہلکار مرکزی پنڈال کے بیرونی حصے میں تعینات کئے گئے ہیں جن میں خواتین اہلکار اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -