نامور بھارتی گلو کارہ شریا گھوشل کے ایک گانے کا معاوضہ کتنا؟

نامور بھارتی گلو کارہ شریا گھوشل کے ایک گانے کا معاوضہ کتنا؟
نامور بھارتی گلو کارہ شریا گھوشل کے ایک گانے کا معاوضہ کتنا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شریا گھوشل کا شمار بھارت کے بڑے گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کی مدھر آواز کمال موسیقی کے مترادف سمجھی جاتی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گلوکارہ نے گزشتہ روز (12 اپریل) کواپنی 40ویں سالگرہ منائی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراﺅں کو اپنی آواز دینے کا وہ کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟میڈیا رپورٹس کے مطابق شریا گھوشل ایک گانے کے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں اور ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 180 سے 185 کروڑ ہے۔شریا گھوشل کی آواز کو جنوبی ایشیاءکی سریلی ترین آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ بنگالی، بھوجپوری، اردو، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، پنجابی، تامل اور تیلگو کے ساتھ ساتھ بعض غیر ملکی زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی قابل ذکر ایوارڈز اپنے نام کئے، جن میں 5 نیشنل ایوارڈز، 4 کیرالہ سٹیٹ فلم ایوارڈز، 2 تامل ناڈو سٹیٹ فلم ایوارڈ، 2 بی ایف جے اے ایوارڈز، 7 فلم فیئر ایوارڈز اور 10 فلم فیئر ایوارڈز ساﺅتھ شامل ہیں۔
شریا گھوشل کی فنی صلاحیتوں کو سب سے پہلے ممتاز فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی والدہ لیلا بھنسالی نے ایک ریئلٹی شو میں دیکھا اور اپنے بیٹے سنجے کو بھی یہ پرفارمنس دیکھنے کا کہا، جس کے بعد سنجے نے شریا گھوشل کو ایک بڑا بریک دیا۔شریا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس کے گانے ریکارڈ کروائے، بھنسالی کا کہنا تھا کہ شریا کی آواز میں جو معصومیت ہے وہ فلم کے کردار پارو کو سوٹ کرے گی، جسے ایشوریا رائے نے ادا کیا۔صرف 2023 میں شریا گھوشل نے ڈنکی، سیم بہادر، اینیمل، بارہویں فیل، راکی اور رانی کی پریم کہانی جیسی بہت سی ہٹ فلموں کیلئے گانے گائے۔شریا نے حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں اپنی پرفارمنس پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔

مزید :

تفریح -