سعودی سپر کپ فائنل ہارنے پر مداح نے کھلاڑی کی پٹائی کردی

سعودی سپر کپ فائنل ہارنے پر مداح نے کھلاڑی کی پٹائی کردی
سعودی سپر کپ فائنل ہارنے پر مداح نے کھلاڑی کی پٹائی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی سپر کپ کا فائنل ہارنے پر الاتحاد کے فین نے ٹیم کے کھلاڑی عبدالرزاق حمد اللہ کو ہنٹر سے پیٹ ڈالا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق الہلال نے ایونٹ کے فائنل میں الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، شکست کے بعد الاتحاد کے کھلاڑی نے مایوسی کے عالم میں سٹینڈ میں کھڑے فینز پر پانی پھینکا جس پر فین نے حمد اللہ پر دو بار کوڑے برسائے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سعودی سپر کپ کے فائنل میں الہلال نے الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی لیکن میچ کے بعد عجیب منظر دیکھا گیا۔الاتحاد کی جانب سے میچ کا واحد گول کرنے والے عبدالرزاق حمد اللہ نے شکست پر مایوسی کے عالم میں سٹینڈز میں کھڑے فینز پر پانی پھینکا جس پر ایک فین بے قابو ہوگیا اور دو بار عبدالرزاق حمد اللہ پر کوڑے برسائے۔

مزید :

کھیل -