وہ وقت جب جیا بچن نے دھرمیندر سے پہلی محبت کا اعتراف کیا

وہ وقت جب جیا بچن نے دھرمیندر سے پہلی محبت کا اعتراف کیا
وہ وقت جب جیا بچن نے دھرمیندر سے پہلی محبت کا اعتراف کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیا بچن نے اپنی پہلی محبت سے پردہ اٹھا دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق یوں تو بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکار ریکھا کے رومانوی تعلقات کے چرچے زبان زد عام ہیں۔اس جوڑی کی مقبولیت کے بارے میں نوجوان نسل کے وہ افراد بھی بخوبی جانتے ہیں جو ا±س وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔بالی ووڈ میں امیتابھ اور ریکھا کو آن سکرین کامیاب جوڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار اور کامیاب فلمیں دی ہیں لیکن ان کی جوڑی صرف آن سکرین ہی نہیں بلکہ آف سکرین محبت کی کہانی کے لئے بھی مشہور ہے۔
تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب 1981 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سلسلہ‘ میں جیا بچن نے صرف اس شرط پر کام کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی کہ اس کے بعد امیتابھ بچن کبھی ریکھا کے ساتھ کوئی فلم نہیں کریں گے اور اس طرح فلم ’سلسلہ‘ سے ان کی محبت کا یہ سلسلہ ٹوٹ گیاتاہم جیا بچن نے اپنی شادی کے 34 برس بعد 2007 میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی محبت سے پردہ ا±ٹھا دیا۔
جیا بچن نے مقبول شو کافی وِد کرن میں پہلی بار انکشاف کیا کہ ان کی پہلی محبت امیتابھ بچن نہیں بلکہ دھرمیندر تھے۔انہوں نے ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کی پہلی محبت دھرمیندر تھے، انہیں فلم کے سیٹ پر دھرمیندر سے ہونے والی پہلی ملاقات آج تک یاد ہے۔انہوں نے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے دھرمیندر سے محبت تھی، جب میں نے انہیں پہلی بار دیکھا تھا اور میرا ان سے تعارف کروایا گیا، اس وقت کمرے میں ایک صوفہ رکھا ہوا تھا۔ میں اس وقت اس قدر نروس تھی کہ اس صوفے کے پیچھے جا کر چھپ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں اس قدر خوبصورت شخص کو دیکھ کر مجھے اس وقت کیا کرنا چاہئے، کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا، مجھے آج بھی یاد ہے کہ انہوں نے اس وقت کیا پہنا ہوا تھا، انہوں نے سفید پینٹ اور سفید قمیض زیب تن کر رکھی تھی جس میں وہ کسی دیوتا سے کم نہیں لگ رہے تھے تاہم جب جیا بچن کی محبت کے بارے میں دھرمیندر کو معلوم ہوا انہوں نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
اداکار کے مطابق یہ جیا بچن کے احساسات اور محبت تھی جو کہ ان کے لئے باعث عزت ہے۔اس کے ساتھ ہی لیجنڈ اداکار نے فلم شعلے کی شوٹنگ کا وقت یاد کیا اور کہا کہ میں جیا اور امیتابھ کو کافی عرصے سے جانتا ہوں، مجھے وہ تفریحی لمحات اب بھی یاد ہیں جو شعلے کی شوٹنگ کے دوران ہم نے ایک ساتھ گزارے تھے۔واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار دھرمیندر اور سینئر اداکارہ جیا بچن نے کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں گڈی، چپکے چپکے، شعلے اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی شامل ہے۔

مزید :

تفریح -