کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے نارواسلوک کرنے والے سب انسپکٹر پر چارج شیٹ عائد 

کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے نارواسلوک کرنے والے سب انسپکٹر پر چارج شیٹ عائد 
کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے نارواسلوک کرنے والے سب انسپکٹر پر چارج شیٹ عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے نارواسلوک کرنے والے سب انسپکٹر پر چارج شیٹ عائد کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر شعبان پر آرمی ایکٹ اور اے ایس ایف ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی،دستاویزکے مطابق سب انسپکٹر پر آرمی ایکٹ کی دفعہ 55کے تحت فورس ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے،ملزم نے 10مارچ دوپہر 12بجے کر 50منٹ پر بچی کو ایئرپورٹ پر بالوں سے پکڑا اور دھکا دیا جس سے بچی گر گئی،اے ایس ایف کے مطابق ملزم پر الزام ہے اس نے اپنی بدسلوکی کی اطلاع حکام بالا کو نہیں دی۔