جارحیت پسند کو سزا دینے کا سپریم لیڈر کا سچا وعدہ پورا ہو گیا،ایرانی صدر

جارحیت پسند کو سزا دینے کا سپریم لیڈر کا سچا وعدہ پورا ہو گیا،ایرانی صدر
جارحیت پسند کو سزا دینے کا سپریم لیڈر کا سچا وعدہ پورا ہو گیا،ایرانی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاسداران انقلاب گارڈز کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ جارحیت پسند کو سزا دینے کا سپریم لیڈر کا سچا وعدہ پورا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہناتھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں آپریشن جائز تھا،اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر جوابی آپریشن دفاع کے حقوق کے دائرہ کار میں تھا،ایرانی صدر نے مزید کہا کہ قابض حکومت کے حامیوں کو تجویز کرتے ہیں ایران کے ذمے دار، مناسب اقدام کو سراہیں،اتحادی ممالک جارح حکومت کی اندھی حمایت بند کریں۔