فاسٹ بولر احسان اللہ مانچسٹر روانہ، کہنی کی تکلیف کی تشخیص کرائیں گے

فاسٹ بولر احسان اللہ مانچسٹر روانہ، کہنی کی تکلیف کی تشخیص کرائیں گے
فاسٹ بولر احسان اللہ مانچسٹر روانہ، کہنی کی تکلیف کی تشخیص کرائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لئے مانچسٹر روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق احسان اللہ کی پیرکے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ ہے۔سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اورکلائی کی سرجری، کندھے اورکہنی کے طریقہ کار،سپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔احسان اللہ کی فرنچائزملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے،پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔پروفیسر واٹس کی تشخیص کے بعد پی سی بی مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔

مزید :

کھیل -