بھارتی دہشت گرد سربجیت پر حملہ کرنیوالالاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی 

 بھارتی دہشت گرد سربجیت پر حملہ کرنیوالالاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی ...
 بھارتی دہشت گرد سربجیت پر حملہ کرنیوالالاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جیل میں بھارتی دہشت گرد سربجیت پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بھارتی دہشت گردسربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث عامرتانبا شدید زخمی ہوگیا، عامرتانبا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس حکام کے مطابق عامرتانبا بھارتی دہشت گردسربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامرتانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پرحملے کا الزام عائدکیا گیا تھا،بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔