آئی ایم ایف سے مذاکرات: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکاروانہ

آئی ایم ایف سے مذاکرات: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکاروانہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکاروانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد امریکا روانہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے، پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست دے گا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکا بارے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔

مزید :

قومی -