بارش کے باعث حادثات ، ادارے متاثرہ شہریوں کی مدد کریں: بلاول بھٹو زرداری

بارش کے باعث حادثات ، ادارے متاثرہ شہریوں کی مدد کریں: بلاول بھٹو زرداری
 بارش کے باعث حادثات ، ادارے متاثرہ شہریوں کی مدد کریں: بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے باعث حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے، متاثرین کی مدد کے لیے اپنی ذمے داری نبھائے، چترال کے علاقوں میں جانی نقصان کی اطلاعات سے صدمہ ہوا۔ کے پی حکومت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے متاثرہ شہریوں کی مدد کریں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے۔