سرمایہ کاری کا مشن: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد منگل کو پاکستان آئے گا

سرمایہ کاری کا مشن: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد منگل کو پاکستان آئے گا
سرمایہ کاری کا مشن: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد منگل کو پاکستان آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد منگل کو پاکستان آئے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفد کی قیادت سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کریں گے، وفد پاکستان میں دو روز قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراءشامل ہوں گے۔سعودیہ پاک سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے سیکرٹری جنرل اور سعودی سرمایہ کار بھی وفد کا حصہ ہوں گے، سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

عرب دنیا -