کراچی میں چھینا جھپٹی،ڈاکو بزرگ خاتون سے پرس چھین کر فرار

کراچی میں چھینا جھپٹی،ڈاکو بزرگ خاتون سے پرس چھین کر فرار
کراچی میں چھینا جھپٹی،ڈاکو بزرگ خاتون سے پرس چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ناظم آباد ملٹی چوک کے قریب میں بزرگ خاتون سے ڈاکو پرس چھین کر فرار ہوگیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بزرگ خاتون سے ڈاکو کی چھینا جھپٹی کی واردات کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔بزرگ خاتون جیسے ہی گھر کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوارڈاکو بزرگ خاتون کے پرس پر جھپٹا مار دیتا ہے ڈاکو کے بیگ چھیننے کے دوران خاتون سر کے بل زمین پرگر جاتی ہیں ،خاتون کا سر زمین پر لگنے کے باعث وہ بے ہوش ہو گئی، متاثرہ بزرگ خاتون سابق جیل سپرنٹنڈنٹ کی بھانجی اور ایم کیو ایم پاکستان کی اہم عہدے دار بھی ہیں۔
گلبہارتھانے کے علاقے ناظم آباد نمبر2 ملٹی چوک کے قریب میں بزرگ خاتون سے ڈاکو کی چھینا جھپٹی کی واردات کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج میں بزرگ خاتون کو گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج موٹرسائیکل سوارڈاکو نے پہلے گلی کے دو چکرلگاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ،بزرگ خاتون جیسے ہی گھر کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوارڈاکو بزرگ خاتون کے پرس پر جھپٹا مار دیتا ہے۔