ایران کو جواب ضرور دیں گے،نوعیت کا فیصلہ کررہے ہیں،اسرائیلی حکام

ایران کو جواب ضرور دیں گے،نوعیت کا فیصلہ کررہے ہیں،اسرائیلی حکام
ایران کو جواب ضرور دیں گے،نوعیت کا فیصلہ کررہے ہیں،اسرائیلی حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے ایران کو حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ہم ایران کو جواب دیں گے لیکن اس جواب کی نوعیت کیا ہوگی اس حوالے سے فیصلہ ساز ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

اسرائیلی اہلکار نے امریکی ٹی وی کو مزید بتایاکہ توقع ہے کہ اسرائیل کی کابینہ آج جوابی حملے سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

علاوہ ازیں  اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنا دیں گے، ہماری جنگ ایران کے عوام کے ساتھ نہیں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کے خلاف ہیں، ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا۔

" جنگ " کے مطابق اسرائیل نے مزید کہا کہ عالمی و مشرق وسطیٰ کے پارٹنرز کے شکر گزار ہیں، ایرانی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔ 
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔