امریکہ کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے،ایرانی وزیرخارجہ

امریکہ کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے،ایرانی وزیرخارجہ
امریکہ کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے،ایرانی وزیرخارجہ
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے کہا ہے کہ امریکہ کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل کے خلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے،ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو 72 گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتادیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا تھا۔ اسرائیل نے امریکہ، اردن اور دیگر کئی ملکوں کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے تھے۔