کراچی میں ڈاکوؤں کی مسجد میں لوٹ مار، مؤذن اورنمازی لٹ گئے 

کراچی میں ڈاکوؤں کی مسجد میں لوٹ مار، مؤذن اورنمازی لٹ گئے 
کراچی میں ڈاکوؤں کی مسجد میں لوٹ مار، مؤذن اورنمازی لٹ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ڈکیتوں کے ہاتھوں مسجدیں بھی غیرمحفوظ ہوگئیں، کریم آباد میں ڈاکوؤں نے مسجد میں 3 افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔مسلح افراد نے مؤذن، مسجد کے خادم اور نمازی سے موبائل اور نقدی چھینی، ڈکیت واردات کے بعد مسجد سے با آسانی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، ممکنہ طور پر ویڈیو پرانی لگتی ہے۔