خطے میں کشیدگی ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے بیان بھی آ گیا

خطے میں کشیدگی ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے بیان بھی آ گیا
خطے میں کشیدگی ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے بیان بھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ خطے کے ممالک تحمل سے کام لیں اور سفارت کاری سے کشیدگی کم کریں۔حکومتِ امارات نے خطے میں عدم استحکام بڑھانے سے بچنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے،خطے کو عدم استحکام کی نئی سطحوں میں کھینچا جا رہا ہے، دیرینہ تنازعات عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

یو اے ای کی جانب سےایران ، اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے مزید  کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ خطے کے دیرینہ مسائل اور تنازعات حل کرے، اقوامِ متحدہ تنازعات حل کر کے عالمی امن و سلامتی کے لیے ذمے داریاں پوری کرے۔

 دوسری جانب ایمریٹس ایئر لائنز نے اپنی کچھ پروازیں منسوخ کر دیں۔ترجمان کے مطابق ایمریٹس ایئر لائنز نے اپنی کچھ پروازوں کا روٹ تبدیل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔