پاک نیوزی لینڈ ٹی20 راولپنڈی معرکہ،ٹکٹ بوتھ قائم، میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے

پاک نیوزی لینڈ ٹی20 راولپنڈی معرکہ،ٹکٹ بوتھ قائم، میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو ...
پاک نیوزی لینڈ ٹی20 راولپنڈی معرکہ،ٹکٹ بوتھ قائم، میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک نیوزی لینڈ ٹی20 راولپنڈی معرکہ،ٹکٹ بوتھ قائم کردیا گیا ، میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے
سوشل میڈیا ویب سائٹ پوٹھوہار اپ ڈیٹس کے مطابق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے لئے ٹکٹنگ بوتھ ( باکس آفس ) قائم کردیا گیا ،باکس آفس کا مقصد شائقین کو آسانی سے ٹکٹوں کی فراہمی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے۔لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں باکس آفس پنڈی پی ایف گراو¿نڈ راول روڈ 1122 ریسکیو آفس کے مقابل قائم ہوگا۔

پنڈی کا باکس آفس 16 اپریل سے کام شروع کرے گا۔لاہور میں یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا جو 21 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کے سوا دیگر تمام ٹکٹیں باکس آفس پر دستیاب ہونگی۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتیں 
راولپنڈی میں جمعرات 18 اپریل۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے۔ وی آئی پی سات سو پچاس روپے۔ پریمیئم پانچ سو روپے۔ہفتہ 20 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمیئم سات سو پچاس روپے۔اتوار 21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمیئم سات سو پچاس روپے۔

لاہور میں جمعرات 25 اپریل۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوژر چار ہزار روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمیئم آٹھ سو روپے۔ فرسٹ کلاس پانچ سو روپے۔ جنرل تین سو روپے۔ہفتہ 27 اپریل۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوژر پانچ ہزار روپے۔ وی آئی پی تیرہ سو روپے۔ پریمیئم نو سو روپے۔ فرسٹ کلاس چھ سو روپے۔ جنرل تین سو روپے جبکہ ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کی خریداری کے لئے پی سی بی سے اس نمبر +924235717231 پر رابطہ کریں۔

مزید :

کھیل -