ایران کا اسرائیل پر حملہ: حماس نے سفارتخانےکو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب جواب قراردیدیا

ایران کا اسرائیل پر حملہ: حماس نے سفارتخانےکو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب ...
ایران کا اسرائیل پر حملہ: حماس نے سفارتخانےکو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب جواب قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے  ایران کے اسرائیل پر حملے کو شام کے دارالحکومت دمشق میں سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب جواب قرار دے دیا۔

 مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نےکہا کہ ایران کا حملہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے جرم کا مناسب جواب ہے۔حماس نے عرب اور دیگر مسلمان اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سے اپیل کی کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی حمایت جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔