بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامرعرف تانبا دم توڑ گیا

بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامرعرف تانبا دم توڑ گیا
بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامرعرف تانبا دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامرعرف تانبا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر عامر تانبا پر فائرنگ کی، فائرنگ سے عامر تانبا شدید زخمی ہوا تھا، مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں.

 پولیس کا کہنا ہے کہ عامر عرف تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔