عارف والا (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواحی گاؤں پچھتر ای بی میں 27سالہ نوجوان شرط توجیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ مرتضیٰ نامی نوجوان نے پچاس ہزار کے عوض دوستوں سے ایک لٹر ڈیزل پینے کی شرط لگائی تھی۔نوجوان نے ایک لٹر ڈیزل پی کر شرط جیت لی مگر ڈیزل پینے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔حالت بگڑنے پر نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ مرحوم چار بچوں کا باپ اور ٹرک ڈرائیور تھا۔