یورپی یونین وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب،ایران کے حملے پرتبادلہ خیال ہوگا

یورپی یونین وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب،ایران کے حملے پرتبادلہ خیال ...
یورپی یونین وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب،ایران کے حملے پرتبادلہ خیال ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی جانب سے شام میں اس کے قونصل خانے پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں گزشتہ شب ایران کے میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ 

برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منگل کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد خطے کی کشیدگی میں کمی اور سلامتی کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔