پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر کے مطابق جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشتمل 17 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 21 اپریل کے بعد جلسوں کی شروعات ہوگی، پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جو تمام حکمت عملی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ‏ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔حافظ حامد رضا‏، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

‏پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، میاں اسلم اقبال، زین قریشی‏ اور احمد چھٹہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ جبکہ شوکت بسرا، شبیر قریشی،عون عباس بپی، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔