مانچسٹر ‘رضا کارانہ کام کی بہتر کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام

مانچسٹر ‘رضا کارانہ کام کی بہتر کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا ...

لندن (بیورورپورٹ) مانچسٹر انسپائر آفس میں ساتھ ساتھ گروپ کیمونٹی سنٹر کے چیئرمین سید اظہر حسین شاہ نوجوانوں کے ولینٹری (فری) کام گزشتہ سال بہتر کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ یورپ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے امجد حسین مغل نے بہترین کارکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں سے نمایاں اور بہتر کام کرنے والے افراد معاشرے میں زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں آ ج مذکورہ ایوارڈ ز کی تقسیم کے بعد دیگر ز کو بھی ایسے افراد کی تقلید کرنی چاہیے جو اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر انعام حاصل کرتے اور داد پاتے ہیں

مزید : عالمی منظر