اتحاد و اتفاق سے فلمی صنعت کی بحالی ممکن ہے،ندا چوہدری

اتحاد و اتفاق سے فلمی صنعت کی بحالی ممکن ہے،ندا چوہدری
اتحاد و اتفاق سے فلمی صنعت کی بحالی ممکن ہے،ندا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور پرفارمر ندا چوہدری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے‘ اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔ندا چوہدری نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ندا چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔اس وقت فلم اور تھیٹر دونوں مین کام کررہی ہوں ۔

مزید : کلچر