فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ،میڈم سنگیتا

فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ،میڈم سنگیتا

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ہدایتکارہ میڈم سنگیتا نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ، اس وقت جتنے بھی پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا ۔ میڈم سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت سینئر اداکار جن میں ندیم ، مصطفی قریشی ، غلام محی الدین ، نغمہ بیگم ، نیئر اعجاز ، شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے ۔

مزید : کلچر